شام و سحر

پاکستان میں عید پر موسم کیسا رہے گا؟

Rain

ویب ڈیسک۔ پاکستان میں جاری بارشوں کے سلسلے نے لوگوں کو یہ سوچنے پر مجبور کر دیا ہے کہ یہ بارشیں کب تک جاری رہیں گی۔ پاکستان میں اپریل اور مئی گندم کی کٹائی کے مہینے ہیں۔ اس دوران بارس فصلوں کو بھی نقصان پہنچا سکتی ہے۔ اس لیے  تشویش ہونا فطری بات ہے۔

عید الفطر کے روز بارش ہو گی یا نہیں یہ سوال بھی ذہنوں میں گونج رہا ہے۔ تاہم خوشی کی خبر یہ ہے کہ عید پر موسم خشک رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق عید کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔ تاہم بالائی خیبر پختونخواہ، گلگت بلتستان، اسلام آباد اور شمال مشرقی پنجاب میں کہیں کہیں تیز ہواؤں کے ساتھ گرج چمک اور بارش کا امکان ہے۔ ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کشمیر، گللگت بلتستان، خیبر پختونخواہ، بالائی اور وسطی پنجاب میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہا۔

مزید تحریریں