شام و سحر

سنیل شیٹی نے اداکارہ شہناز گِل کو دعوت دے دی

shehnaz gill suneel shetty

ممبئی(ویب ڈیسک) این ڈی ٹی وی نیوز کے مطابق بالی وڈ کے معروف اداکار شنیل شیٹی نے  اداکارہ شہناز گِل کو کو اپنے گھر رہنے کی دعوت دے دی۔

تفصیلات کے مطابق شہناز گِل ان دنوں اپنی ویب سیریز کی پروموشن کر رہی ہیں۔ اسی سلسلے میں انھوں نے ”دیسی وائب“  میں شرکت کی جو  کہ سنیل شیٹی کا پروگرام ہے۔شہناز گِل دلچسپ گفتگو کے حوالے سے مشہور ہیں۔

پروگرام میں سنیل شیٹی اور ان کے درمیان دلچسپ گفتگو جاری تھی اسی دوران سنیل شیٹی نے کہا کہ وہ ذاتی طور پر بہت سلجھے ہوئے اور سنجیدہ انسان ہیں ۔ شہناز گِل نے جواباً کہا کہ مجھے کیسے پتہ چلے گا کہ  آپ سنجیدہ اور سلجھے ہوئے انسان ہیں، مجھے پانچ چھے دن کے لیے اپنے گھر رہنے دیں  تا کہ میں آپ کو جان سکوں۔

سنیل شیٹی نے  بلا تاخیر  شہناز گِل کو اپنے خاندان  سمیت اپنے گھر یا ہوٹل مین رہنے کی دعوت دے دی۔  انھوں کہ کہا کہ آپ خود میرے گھر رہ کر دیکھ لیں کہ  میں کتنا سنجیدہ اور سنجیدہ انسان  ہوں۔

شہناز گِل جلد ی سلمان خان کی فلم ”کسی کا بھائی کسی کی جان“ میں جلوہ گر ہوں گی۔

مزید تحریریں