شام و سحر

شاہ رخ خان اور سلمان خان کو شائقین آئندہ سال پھر فلم میں ایک ساتھ دیکھ سکیں گے

salman khan shah rukh khan

ویب ڈیسک

سلمان خان خان بالی وڈ کے سپر اسٹارز ہیں اور ان اداکاروں میں شامل ہیں جن کا نام ہی فلم کی کامیابی کی ضمانت سمجھا جاتا ہے۔ دونوں سپر اسٹارز تین عشروں سے بھی زائد عرصے سے سینما سکرین پر چھائے ہوئے ہیں۔ اگر دونوں کسی فلم میں ایک ساتھ نظر آئیں تو فلم کے شائقین جھوم اٹھتے  ہیں۔

بھارتی میڈیا کے ذرائع کے مطابق 2024 میں  ایک ایسی فلم کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے جس میں پٹھان اور ٹائیگر آمنے سامنے ہوں گے اور ٹکر کا مقابلہ ہو گا۔ فلم ایکشن اور تھرل سے بھرپور ہو گی۔ دونوں سپر اسٹارز جاسوس کا کردار نبھائیں گے۔

ذرائع کے مطابق فلم کے حوالے سے معلومات کو خفیہ رکھنے کی کوشش کی جا رہی تھی تاکہ شائقین کو سرپرائز دیا جا سکے تاہم یہ خبر چھپی نہیں رہ سکی۔

یاد رہے کہ اس سے پہلے سلمان خان ٹائیگر زندہ ہے ، میں جاسوس کا کردار ادا کر کے بے مثال کامیابی حاصل کر چکے ہیں اور حال ہی میں شاہ رخ خان کی فلم پٹھان نے بھی ریکارڈ ساز کامیابی حاصل کی ہے۔  چناں چہ نئی فلم میں دونوں اداکاروں کو ایک ساتھ دیکھنا مداحوں کی غیر معمولی دلچسپی کا باعث ہو گا۔

مزید تحریریں