شام و سحر

پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا کی شادی کی خبریں اور پرینیتی کا جواب

Parineeti Chopra

پرینیتی چوپڑا کی شادی کے حوالے سے افواہیں عام ہیں۔ کہا جا رہا ہے کہ وہ راگھو چڈھا سے شادی کر رہی ہیں۔ بہرحال اس جوڑے کو کئی عوامی مقامات پر دیکھا گیا ہے۔ اس کے باوجود ان کی طرف سے کسی تعلق کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔ افواہ تو یہ بھی ہے کہ شادی سے پہلے ادا کی جانے والی رسم “روکا ” بھی منعقد کی جا چکی ہے اور ابھی حال ہی میں اسٹار ایکٹریس کو شادی کی انگوٹھی پہنتے دیکھا گیا ہے۔
جیسا کہ زیادہ تر لوگ جانتے ہیں، پریانکا چوپڑا جونس حال ہی میں اپنے شو کی پروموشن کے لئے بھارت آئیں۔ تاہم، لوگوں کی توجہ کھینچنے والی بات یہ تھہ کہ ان کے ساتھ نک جونس اور ان کی بیٹی بھی تھیں۔ مبینہ طور پر وہ پرینیتی کے شادی کے سلسلے میں ہی کسی خفیہ تقریب میں شرکت کے لیے آئی تھیں۔
گزشتہ روز پرینیتی چوپڑا کو ائیر پورٹ پر دیکھا گیا، وہاں ان سے ان کی شادی کے بارے میں پوچھا گیا۔ ایک فوٹو گرافر نے سوال کیا۔ “شادی کب ہے بتا دو نا! ہم لڑکی والے ہیں۔ آپ کی طرف سے ہیں، ہم بھی اپنا کرتا سلوا لیتے ہیں۔”
اس پر، پرینیتی چوپڑا نے جواب دیا، “تم سب پاگل ہو گئے ہو”
بعد ازاں پرینیتی نے کہا کہ میڈیا کی باتوں اور میری زندگی کے درمیان بہت باریک لئن ہے۔ میں اگر ضروری سمجھوں گی تو کسی غلط فہمی کا جوب دوں گی اور اگر غیر ضروری سمجھوں گی تو جواب نہیں دوں گی۔

مزید تحریریں