شام و سحر

ایشوریا رائے اور ابھیشیک بچن کی بیٹی کے متعلق غلط خبر دینے پر بھارتی ہائی کورٹ کا فیصلہ

Ashwaria Roy and Abhishek Bachan

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کی مشہور فلمی جوڑی ایشوریا رائے اور ابھیشیک بچن کی بیٹی کی دائر کردہ درخواست پر بیس اپریل کو دہلی ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی۔ آرادھیا بچن نے اپنے بارے میں خراب صحت اور موت کی خبریں پھیلانے پر یو ٹیوب چینل کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔

عدالت نے سماعت کے بعد آرادھیا بچن کے حق میں فیصلہ جاری کیا جس میں یہ کہا گیا کہ بچوں کے حقوق خاص اہمیت کے حامل ہیں۔عدالت نے کہا کہ یو ٹیوب اور گوگل کو اپنی سجامی ذمہ داریاں پوری کرنی چاہییں۔ اگر کچھ ایسا مواد وہاں سے نشر کیا جارہا ہے جو بد نیتی پر مشتمل ہو تو اسے ہٹانا ان کا کام ہے۔وہ اس کام سے پیسہ کما رہے ہیں لیکن انہیں اپنی سماجی ذمہ داری بھی پوری رنی چاہیے۔

عدالت نے جھوٹی خبر دینے والے یو ٹیوب چینلز  کو سمن جاری کر دیے۔

یاد رہے کہ ابھیشیک بچن اس سے پہلے اپنی بیٹی آرادھیا کے آن لائن ٹرول کیے جانے اور ہراساں کیے جانے کے خلاف آواز بلند کر چکے ہیں۔

مزید تحریریں