شام و سحر

جب عمران ہاشمی نے کترینہ کیف اور دیپیکا پڈوکون کو مشورہ دیا

Depika and Katrina

عمران ہاشمی نے ایک بار رنبیر کپور، دیپیکا پڈوکون اور کترینہ کیف کے لیے بڑی صاف گوئی سے ایک نہایت ایماندارانہ مشورہ دیا تھا۔ رنبیر کپور بالی ووڈ میں  اپنے معاشقوں کے حوالے کافی مشہور ہیں۔ رنبیر کپور کے مختلف اوقات میں مختلف ہیروئنز کے ساتھ تعلقات رہے ہیں۔ اب ان کی شادی عالیہ بھٹ کے ساتھ ہو چکی ہے، لیکن کترینہ کیف اور دیپیکا پڈوکون کے ساتھ ان کا رومانس آج تک  محبت کرنے والوں کے ذہنوں میں گونجتا ہے۔ لیکن کیا آپ کو یاد ہے جب عمران ہاشمی نے اس حوالے سے ڈٹ کر بات کی تھی  اور خواتین کے لیے بہترین مشورہ دیا تھا؟

در اصل رنبیر کو بچنا اے حسینو کے سیٹ پر دیپیکا پڈوکون سے پیار ہو گیا تھا۔ عجب پریم کی غضب کہانی ہونے تک شادی کی گھنٹیاں سنائی دینے لگی تھیں۔ پھر اچانک اداکار کا جھکاؤ ساتھی اداکارہ کترینہ کیف کی طرف ہوگیا۔ ان پر دھوکہ دہی کے الزامات لگائے گئے مگر انبیر کو شاید ان باتوں کی پروا نہیں تھی۔ بہرحال کترینہ کیف سے عشق کی خبروں پر سلمان خان بھی اپنی مایوسی کا اظہار کرنے سے خود کو نہ روک سکے تھے۔

عمران ہاشمی ایک بار کافی ود کرن پروگرام میں شامل تھے اور ان سے پوچھا گیا کہ وہ رنبیر کپور کے حوالے سے ان اداکاراؤں کو کیا مشورہ دیں گے۔ عمران ہاشمی نے لگی لپٹی رکھے بغیر جواب دیا کہ دیپکا اور کترینہ کیف کو چاہیے کہ رنبیر کو چھوڑ دیں۔

کرن جوہر نے دوبارہ پوچھا لیکن وہ اپنے موقف پر قائم رہے۔ ایسا لگتا ہے کہ دیپکا اور کترینہ نے ان کا مشورہ مان لیا تھا۔  اب  کترینہ کیف آج وکی کوشل کے ساتھ شادی کر چکی ہیں۔ دوسری جانب دیپیکا پڈوکون  بھی  رنویر سنگھ کے ساتھ رشتہ ازدواج میں بندھ چکی ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اداکارہ عالیہ بھٹ، عمران ہاشمی کی کزن ہیں

مزید تحریریں