شام و سحر

ایمریٹس ائیر لائن نے صرف 9 درہم میں ‘یورپ ٹور’ کی پیشکش کر دی

Emirates

ابو ظہبی: امارات ایئرلائن نے سیاحت کو فروغ دینے کے لیے ایک نئی آفر کی ہے۔ اس کے تحت یورپ کا ٹور بہت کم رقم کی ادائیگی پر کر سکیں گے یعنی صرف 9 درہم میں یورپ کا ٹور کرایا جائے گا۔ اس پیکج میں فلائٹ اور ہوٹل کی بکنگ شامل ہو گی۔  صارفین نے اس خبر کو غیر متوقع خوشخبری قرار دیا ہے۔

 عرب میڈیا کے مطابق معروف ائیر لائن، ایمریٹس نے اس خسوسی پیشکش سے فائدہ اٹھانے کی آخری تاریخ 24 مئی مقرر کی ہے۔ اس طرح یہ پیشکش محدود مدت کے لیے ہے اور اس سہولت سے فائدہ اٹھانے کے لیے ضروری ہے کہ 24 مئی سے پہلے بکنگ کر لی جائے۔  یورپ ٹور پر جانے والے اپنے صارفین کے لیے نئی اسکیم کا اعلان کیا ہے جس کے تحت صرف 9 درہم کی ادائیگی پر یورپ ٹور کی بکنگ ہوجائے گی۔

امارات ایئرلائن کا کہنا ہے کہ اس پیشکش کا مقصد دنیا میں سیاحت کو فروغ دینا ہے۔

اس سکیم کے تحت نہ صرف یورپ کا سفر کیا جا سکتا ہے بلکہ ترکیہ اور اٹلی کی سیر بھی کی جا سکتی ہے۔ 24 مئی تک بکنگ کروانے والے سیاح 30 نومبر تک کسی بھی وقت سفر پر روانہ ہوسکتے ہیں تاہم سفر سے 25 روز قبل بقیہ رقم جمع کرانا ہوگی۔

خیال رہے کہ پیشگی بکنگ منسوخ کرانے پر 90 درہم ناقابل واپس ہوں گے۔

مزید تحریریں