شام و سحر

برطانیہ کے نئے بادشاہ چارلس سوم کی تاج پوشی کی رسم ادا کی گئی

charles iii coronation

ویب ڈیسک۔  برطانیہ میں شاہ چارلس سوئم کی رسم تاج پوشی کی تقریب ویسٹ منسٹر ایبے میں منعقد کی گئی۔ شاہ چارلس تاج پوشی کے وقت جس کرسی پر براجمان ہوئے وہ 700 سال قدیم شاہی کرسی ہے۔

آرچ بشپ آف کینٹربری نے شاہ چارلس سے حلف لیا اور انہیں تاریخی سینٹ ایڈورڈ تاج پہنایا۔ بعد ازاں کنگ چارلس نے حلف نامے پر دستخط بھی ثبت کیے۔
اس تقریب میں شرکت کے لیے دنیا بھر سے اہم شخصیات برطانیہ پہنچیں۔ مختلف ممالک کے وزرائے اعظم سمیت دنیا بھر سے 2200 سے زائد سرکاری مہمان تقریب میں شریک ہوئے۔ اس موقع پر شہزادہ ہیری اور ولیم سمیت دیگر شاہی خاندان کے افراد موجود تھے۔

شاہ چارلس سوئم ملکہ کمیلا کے ساتھ بکھنگم پیلس سے ویسٹ منسٹر روانہ ہوئے تو لندن کی سڑکوں پر ہزاروں لوگ بادشاہ کے استقبال کے لیے موجود تھے۔ شاہی گارڈز کی جانب سے شاہ چارلس سوئم کو سلامی دی گئی۔

یاد رہے کہ برطانیہ میں تاج پوشی کی آخری تقریب 70 سال پہلے ملکہ الزبتھ کے لیے منعقد ہوئی تھی۔

مزید تحریریں